30 جون 2015 - 15:40
شام؛ فوج کی حمایت میں مختلف شہروں میں مظاہرے

شام کے مختلف شہروں کے عوام نے دہشت گرد گروہوں سے برسر پیکار ملک کی مسلح افواج کی حمایت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حسکہ کے شہر قامشلی کے باشندوں نے اس شہر میں بڑے پیمانے پر اجتماع کیا اور دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائی کی حمایت کی- قامشلی شہر کے باشندوں نے شامی فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور فداکاریوں کی قدردانی کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا- قامشلی شہر میں زیادہ تر شام کے کرد باشندے بستے ہیں- جنوبی شام کے صوبے درعا کے شہر "ازرع" میں بھی اس شہر کے باشندے ایک مرکزی چوراہے میں جمع ہوئے اور مسلح افواج کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا- شام سے ہی ایک اور خبر کے مطابق شامی فوج نے جنوبی شام کے درعا صوبے میں آپریشن کے دوران دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا - دوسری جانب شام کی بری فوج الحسکہ اور دیگر علاقوں میں فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲